واشنگٹن، امریکی ویزے کے لیے ہندوستانیوں کے طویل انتظار کا سوال امریکی پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا ہے۔ امریکی ارکان پارلیمان نے بھارت کو اس سوال کے ساتھ امریکہ کا سب سے اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کے جلد حل کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی ہاوس کی فارن ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب مینینڈیز اور انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین مائیکل والٹز نے پارلیمنٹ میں ہندوستانیوں کو امریکی ویزا ملنے میں تاخیر پر سوال اٹھایا۔









