صرف گذشتہ سال (2021) میں دنیا بھر سے بچوں کی 85 ملین سے زائد فحش تصاویر اور ان سے زیادتی کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈالی گئیں۔
یہ ہوشربا انکشاف یورپین کمیشن کی جانب سے آج بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی یورپین قانون سازی کی تجاویز پیش کرنے کے موقع پر کیا گیا۔









