گورکھپور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہونے کے الزامات کی اتوار کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مر جائیں گے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی .
محترمہ واڈرا نے یہاں چمپا دیوی پارک میں پارٹی کے انتخابی مہم کے تحت منعقد پرتگیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی انہوں نے اس طرح کی میڈیارپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا’ کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔
مجھے مرنا منظور ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرسکتی۔
انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ان کے گرو گورکچھ ناتھ کی تعلیمات اور نظریات کے مخالف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت ترقی کے جو دعوی کررہی ہے وہ ترقی زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔