کانپور: فیل خانہ تھانہ علاقہ میں واقع ایکسس بینک کی اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر بدمعاش روپئے لے کر فرار ہوگئے ،صبح لوگوں کے اے ٹی ایم پہنچنے پر واردات کی معلومات ہوسکی۔
فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے چوروں کی تلاش کی جارہی ہے،فیل خانہ تھانہ علاقہ میں برہاناروڈ واقع ایکسس بینک کے اے ٹی ایم کو چوروںنے نشانہ بناتے ہوئے دس ہزار روپئے چوری کرلئے ۔
اتوار کی صبح علاقہ کے لوگ اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے پہنچے تودنگ رہ گئے، اے ٹی ایم مشین پر توڑ پھوڑ کے نشان دیکھ کر لوگوں نے واردات کی اطلاع پولیس کو دی، فورنسک ٹیم کے ساتھ پولیس موقع پر پہنچی اور ثبوت اکٹھا کئے۔چوروںکو پکڑنے کیلئے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگال رہی ہے۔
فیل خانہ تھانہ علاقہ میں واقع ایکسس بینک کی اے ٹی ایم مشین کو کاٹ کر بدمعاش روپئے لے کر فرار ہوگئے، جب صبح کے وقت لوگوں کے اے ٹی ایم پہنچنے پر پتہ چلا ،فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ چوروں کو تلاش کیا جارہاہے۔