مصر میں ڈاکٹر مصباح اور ڈاکٹر محمد فاہمے نے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران منگنی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے شہر منصورہ کے دارلشفا اسپتال میں دو ینگ ڈاکٹرز کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران محبت میں گرفتار ہوئے اور سماجی فاصلے کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسپتال میں ہی مختصر منگنی کی تقریب منعقد کی۔







