اسلام آباد: پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے تاہم اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے بزرگوں کے مقابلے بچوں کو ویکسین لگانے کی ضرورت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ صحت، اسٹریٹیجک ایڈوائزری گروپ آف ایکسپرٹس (ایس اے جی ای) برائے امیونائزیشن اور اپنے کووڈ ویکسینز ورکنگ گروپ کی مدد سے بچوں اور نوعمروں کے لیے ویکسین کی ضرورت اور وقت سے متعلق ابھرنے والے نئے شواہد کا جائزہ لے رہا ہے۔









