روم، 5 مارچ (یواین آئی) اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 جبکہ اس وبا سے متاثرین کی تعداد 3089 ہوگئی ہے۔
قومی شہری سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ینجیلو بوریلي نے کہا’’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 لوگوں کا اس بیماری سے کامیاب علاج کیا جا چکا ہے۔ لیکن ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 109 تک پہنچ گئی ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ملک میں 3089 افراد اس بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔ قومی شہری سیکورٹی ایجنسی کے مطابق کل 1497 افراد اس کے شکار ہوئے ہیں جبکہ 73 افراد کا علاج کے دوران موت ہوئی ہے۔
بدھ کی شام کو وزیر اعظم گیوسیپ كونٹے اور وزیر تعلیم لوسیا ازولینا نے ایک مشترکہ ٹیلی ویژن کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک بھر میں تمام اسکول اور یونیورسٹی 15 مارچ تک بند رہیں گے۔