ممبئی، 9 اپریل(یو این آئی)بالی وڈ اداکارہ جیہ بھادڑی نے فلم انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے ۔
ان کی فلموں پر اگر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ وہ پردے پر جو کچھ بھی کرتی ہیں وہ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کا ضروری حصہ لگتے ہیں۔
جیہ بھادڑی کی پیدائش 9اپریل 1948کو بنگالی کنبہ میں ہوئی تھی ۔
ان کے والد ترون بھادڑی صحافی تھے ۔
جیہ بھادڑی نے اپنی ابتدائی تعلیم سینٹ جوزف کونوینٹ سے مکمل کی۔
اس کے بعد انہوں نے پونا فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
70کی دہائی میں اداکارہ بننے کا خواب لیکر جیہ بھادڑی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔
انہوں نے اپنے اداکاری کیریر کی شروعات 15برس کی عمر میں عظیم فلم ساز۔
ڈائرکٹر ستیہ جیت رے کی بنگلہ فلم ‘مہانگر’ سے کی ۔
اس ے بعد انہوں نے ایک بنگلہ کامیڈی فلم ‘دھنی موئے ’ میں بھی کام کیا جو ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔
جیہ بھادڑی کوابتدائی کامیابی دلانے میں فلم ساز۔
ڈائرکٹر رشی کیش مکھرجی کی فلموں کا اہم رول رہا۔
انہیں پہلا بڑا بریک ان کی فلم ‘گڈی’ سے ملا۔
اس فلم میں جیہ بھادڑی نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جو فلمیں دیکھنے کی کافی شوقین ہے اور اداکار دھرمیندر سے محبت کرتی ہے ۔
اپنے اس کردار کو جیہ بھادڑی نے اتنے چلبلے طریقہ سے ادا کیا کہ ناظرین اس کردار کو آج بھی بھول نہیں سکے ہیں۔
سال 1972میں جیہ بھادڑی کو رشی کیش مکھرجی کی فلم ‘کوشش’ میں کام کرنے کا موقع ملا جو ان کے پردہ سیمیں کیریر کے لئے میل کا پتھر ثابت ہوا۔
اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔
وہ اس فلم میں زبردست اداکاری کے لئے انہیں اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
فلم کوشش میں جیہ بھادڑی نے گونگی لڑکی کا کردار ادا کیا جو کسی بھی اداکارہ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔
بغیر ڈائلاگ بولے صرف آنکھوں کے اشاروں سے ناظرین کو سب کچھ بتا دینا جیہ بھادڑی کی اداکاری کی صلاحیت کی ایسی مثال تھی جسے شاید ہی کوئی اداکارہ دہرا سکے ۔
فلم کوشش کی کامیابی کے بعد رشی کیش مکھرجی جیہ بھادڑی کے پسندیدہ ڈائرکٹر بن گئے ۔
بعد میں جیہ بھادڑی نے ان کی ہدایت کاری میں باورچی، چپکے چپکے اور ملی جیسی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔