واشنگٹن، 5 ستمبر (ہ س)۔ امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ وائٹ ہاوس نے پیر کو کہا کہ جِل میں کورونا کی ہلکی علامات پائی گئی ہیںں تاہم صدر جو بائیڈن کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔
صدر بائیڈن کی 72 سالہ اہلیہ کو آخری بار گزشتہ سال اگست میں کووڈ ہوا تھا۔ صدر بائیڈن بھی آخری بار جولائی 2022 میں کورونا کی زد میں آئے تھے۔
میڈیا رپورٹ میں دونوں کے کورونا ٹیسٹ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کے جی- 20 سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی جانے پر شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاوس کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ ہندوستان کا دورہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں، لیکن جی- 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی عدم شرکت سے انہیں مایوسی ہوئی تھی۔
وائٹ ہاو?س نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ بائیڈن 7 ستمبر کو جی- 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ اس تاریخی ملاقات کے علاوہ وہ 8 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔