ٹوکیو ، 7 ستمبر (ژنہوا) جاپان کے ایباراکی میں پیر کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے سینٹر کے مطابق جاپان کے ایبراکی صوبہ میں ریکٹر اسکیل پر 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سینٹر کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر34 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز 36.7 ڈگری شمالی عرض بلد اور 141.6 ڈگری مشرقی طول بلد میں زمینی سطح سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا ۔ اس دوران زلزلے کے مدِ نظر سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔