ٹوکیو، 12 اپریل (یو این آئی/ اسپوتنک) جاپان نے یوکرین پر حملے کے تناظر میں 398 روسی افراد اور 28 تنظیموں پر اضافی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
جاپان کی وزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جن افراد کے اثاثے ضبط کیے جائیں گے ان میں روس کے صوبے ڈیوما سے تعلق رکھنے والے ویلری رشکن، واسیلی پسکاریف، پیوٹر ٹالسٹائے، لیونیڈ سلٹسکی، ارینا یارووایا اور دیگر شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ فوجی اہلکاروں ، بحریہ کے کمانڈر انچیف نکولائی یومینوف، بحریہ کے فرسٹ ڈپٹی کمانڈر انچیف ولادیمیر کاساتونوف، روسی فوج کے کمانڈر انچیف اولیگ سالیوکوف اور دیگر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
پابندیوں کی فہرست میں جے ایس سی ۔ این پی کے تیخماش، ریازان ڈیزائن بیورو گلوبس اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔