نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے جمعہ کو یہاں ٹیلی فون سے بات چیت کی مسٹر کشیدا نے مسٹر مودی سے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بات کی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
مسٹر کیشیدا کو حال ہی میں مسٹر یوشی بیدا سوگا کی جگہ جاپان کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔ وہ وزیر اعظم شنزو آبے کی کابینہ میں وزیر خارجہ تھے۔