ٹوکیو، 30 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔جاپان کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جاپان کے سمندر کی سمت میں داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل پہلے ہی گر چکا تھا۔
قبل ازیں جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف (جے سی ایس) کے حوالے سے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی جانب ایک نامعلوم میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
اسی دوران جاپانی کوسٹ گارڈ نے وارننگ جاری کی کہ شمالی کوریا میزائل کا تجربہ کر سکتا ہے اور بعد میں تصدیق کی کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل گر گیا ہے۔
جاپان کے نیوز چینل این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ جاپانی وزارت دفاع کے حکام نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے “ممکنہ طور پر ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔”