رامپور: یکم اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع رامپور میں پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں سماجو ادی پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔
ایس پی کارکن ایم ایل اے عبداللہ اعظم کی حراست اور محمد علی جوہر یونیورسٹی میں پولیس کی چھاپہ ماری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔
پولیس نے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو ان کی رہائش سے حراست میں لیا ہے۔