جونپور:11جنوری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور مین پوارا علاقے میں زمینی تنازع کے ضمن میں ہوئی مار پیٹ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پوارا باشندہ راجدیو کی بیوی مینا دیوی(65) اور اس کے پڑوسی کے درمیان اتوار کو زمین سے متعلق تنازع میں کچھ کہا سنی ہوگئی تھی۔ بات بڑھنے پر ان لوگوں کو خاتون پر لاٹھی ڈنڈوں سے حملہ کردیا جس میں مینا دیوی شدید طور سے زخمی ہوگئیں۔