جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے گورابادشاہ پور علاقے میں بدھ کی شام روڈ ویش بس کی ٹکر سے کار سوار میاں بیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جونپور شہر کے بدلاپور پڑاو باشندہ سریندر مشر(64)اپنی بیوی میرا مشر(60)بیٹے کش مشرا(26)اور سالے کی بیوی ارچنا اپادھیائے(55) کے ساتھ کسی کام سے اعظم گڑھ جارہے تھے کہ ضلع کے گورابادشاہ پور تھانہ علاقے میں بائی پاس پر جاری سڑک تعمیراتی کام کی وجہ سے بیریئر لگاہونے کی وجہ سے اپنی لین چھوڑ کر دوسری لین پر آگئے۔
اس درمیان گورا گاؤں کے نزدیک سامنے سے آرہی روڈویش بس سے کار کی ٹکر ہوگئی۔