جونپور:6فروری(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے مڑیاہوں علاقے کے رام جانکی مندر کے نزدیک گاڑی کھڑی کرنے کے سلسلے میں ہوئے تنازع اور مارپیٹ میں آج ڈرائیور لال جی گوتم کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مڑیاہوں تھانہ علاقے کے رامپور خاص گاوں باشندہ لال جی گوتم اپنی پک اپ گاڑی لے کرمعمول کے مطابق مڑیاہوں بازار گئے تھے۔
وہ اپنی گاڑی بازار میں رام جانکی مندر کے نزدیک کھڑا کرنا چاہتا تھا۔