جونپور، 15 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے جونپور ضلع میں جمعرات کو دیر رات بجلی کی ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کی دردناک موت ہوگئی۔
جمعہ کو پولیس کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق سرپتاہا تھانہ علاقہ کے امواکھرد گاؤں کے رہنے والے شیوکمار (38) جمعرات کی رات موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔
سرائے محی الدین پور پٹی-نریندر پور روڈ پر مصطفی آباد گاؤں کے قریب موٹر سائیکل پر ہائی ٹینشن تار اچانک ٹوٹ کر گر گئی۔