جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں پولیس نے غیرقانونی ہتھیار کی ایک فیکٹری کا انکشاف کرتے ہوئے چار ملزمین کو کثیر مقدار میں ہتھیار اور ہتھیار بنانے کے آلات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
جونپور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شہر ڈاکٹر سنجے کمار نے بتایا کہ ایس ایچ او، رانا پرتاپ یادو کو مخبر سے اطلاع ملی کہ اشرف گڑھ تیراہے کے سامنے دائیں جانب ایک نئے تعمیر شدہ کمرے میں شاطرمجرموں کی طرف سے اسلحہ سازی کا کارخانہ چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ انچارج کٹہن، کھیتسرائے، سرپتاہا اور سوات کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی اور جونپور کے رہنے والے چار افراد پروین پانڈے ولد پرمود پانڈے، نشانت سنگھ ولد ستیندر کمار سنگھ، وویک سنگھ ولد ٹھاکر پرساد سنگھ اور شیوم سنگھ ولد پنچم سنگھ کو گرفتار کیا۔