مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ‘ٹویٹر’ نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ کا اکائونٹ بھی بلاک کردیا۔ ٹویٹر کی طرف سے یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ منگل کوامریکا نے جواد نصراللہ کو بلیک لسٹ کردیا تھا۔

‘ٹویٹر’ کا دعویٰء ہے کہ جواد نصراللہ اپنے سخت موقف اور متنازع فتووں کی تشہیر کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتا تھا جو کہ ٹویٹر کی پالیسی کے خلاف ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جواد نصراللہ کے خلاف بار بار شکایات آتیں اور اس کا اکاونٹ بلاک کردیا جاتا مگر وہ نیا اکاونٹ بنا لیتا تھا۔
گذشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اللہ کے رہ نما حسن نصراللہ کے بیٹے جواد نصراللہ پر پابندیاں عاید کردی تھیں۔
امریکا نے جواد جو حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر بھی ہیں کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔









