سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ جیا بچن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں ‘آپریشن سندور’ کے نام پر سوال اٹھائے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد کی ہندوستانی جوابی کارروائی پر بحث کے دوران جیا بچن جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ جب اس حملے میں کئی خواتین کے سندور نہیں رہے تھےتو جوابی کارروائی کو ’سندور‘ کا نام دینا انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔









