عیدالاضحیٰ سے قبل بکروں کی قربانی پرتنازعہ ہوتا نظرآرہا ہے۔ بکروں کی قربانی کولے کر”جیو میتری” نام کی تنظیم نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائرکی ہے۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران سلاٹرہاوس کے باہربکرا اوربھیڑوں کی ہونے والی قربانی پرپابندی عائد کی جائے۔ ساتھ ہی خریدوفروخت پربھی پابندی عائد ہو۔
اس کےساتھ ہی عرضی گزارنے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی واقع دیونارسلاٹرہاوس کے باہر ہونے والی قربانی غیرقانونی ہے، اس میں ماحولیات اورجانوروں کے قتل کے کئی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
عرضی گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے دوران ہونے والی قربانی سے لوگوں کی صحت اور ماحولیات کے ساتھ ساتھ زمینی پانی (گراونڈ واٹر) پر برا اثر ہوتا ہے۔ دراصل 22 اگست بدھ کو عیدالاضحیٰ (بقرعید) کا تہوار ہے، ایسے میں ہائی کورٹ اس عرضی پر جلد ہی کوئی فیصلہ صادر کرسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسلمان بکروں اور دوسرے جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔ دراصل یہ سنت ابراہیمی ہے اورعید الفطرکی طرح عیدالاضحیٰ بھی مسلمانوں کا د سب سے اہم تہوار ہے، اس دن مسلمان حلال جانوروں کی قربانی پیش کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پرعمل کرتے ہیں۔