جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کی دو ماہ کی عبوری ضمانت منظور، پاسپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت
بنچ نے کہا کہ درخواست گزار (گوئل) کو دو ماہ کی مدت کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ وہ تمام شرائط کی پابندی کرے گا۔ ہائی کورٹ نے گوئل کو اپنا پاسپورٹ سونپنے کا بھی حکم دیا۔
بامبے ہائی کورٹ نے پیر کو جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کو طبی بنیادوں پر دو ماہ کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ گوئل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، جسٹس این جے جمعدار کی ایک بنچ نے گوئل کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور ٹرائل کورٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر ممبئی نہ چھوڑنے کا حکم دیا۔ بنچ نے کہا کہ درخواست گزار (گوئل) کو دو ماہ کی مدت کے لیے عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔ وہ تمام شرائط کی پابندی کرے گا۔ ہائی کورٹ نے گوئل کو اپنا پاسپورٹ سونپنے کا بھی حکم دیا۔
،
اس سے قبل 3 اپریل کو جیٹ ایئرویز کے بانی نریش گوئل کے وکلاء نے بمبئی ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ جینے کی خواہش کھو چکے ہیں۔ عدالت نے طبی بنیادوں پر کینسر کے مرض میں مبتلا گوئل کی ضمانت کی عرضی پر اپنا حکم محفوظ رکھا تھا۔ جسٹس این جے جمعدار کی سنگل جج بنچ نے ہدایت دی کہ گوئل کو 6 مئی تک پرائیویٹ اسپتال سے چھٹی نہیں دی جائے گی جہاں وہ داخل ہیں، جب عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ گوئل نے طبی اور انسانی بنیادوں پر یہ کہتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل دونوں کینسر میں مبتلا ہیں۔
نریش گوئل کی صحت کو پریشان کن بتاتے ہوئے سالوے نے کہا کہ ہم نے دنیا کو کافی دیکھا ہے کہ جس شخص کی بیوی مر رہی ہو اس کی ذہنی صحت کیا ہو گی۔ آدمی نے جینے کا حوصلہ کھو دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ جیل میں ہی رہے گا۔ وہ نوجوان نہیں ہے۔