گورکھپور: سکٹورعلاقہ میں زیورات تاجر کی دکان کا تالا توڑ کر چور تقریباً ۲۳؍لاکھ روپئے قیمت کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔چوروں نے واردات کوانجام دینے سے قبل دکان میں لگے ہوئے سی سی ڈی وی کیمرے کا پلگ نکال دیاتھا۔موصولہ خبر کے مطابق کوتوالی علاقہ کے محلہ چھوٹے قاضی پور کاباشندہ کنہیا لال ورما کی سیکٹورچوراہے پر لکشمی جویئلرس کے نام سے دکان ہے۔ آج صبح کنہیا لال کو فون سے اطلاع ملی کہ اس کی دکان کا تالا ٹوٹاہواہے اطلا ع ملنے کے بعد کنہیا لال نے دکان پر پہنچنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔Copyright Dailyaag - All Rights Reserved