رانچی ، 12 اپریل (یواین آئی) پیر کے روز جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن علاقے میں مسلح مجرموں نے ایک کاروباری شخص سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے لوٹ لئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ واقعہ جگن ناتھ پور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں اوبریہ مارگ پر صبح 6 بجے کے قریب پیش آیا۔ بزنس مین نکیش مشرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک کار سے 1.25 کروڑ روپے جمع کرنے جارہے تھے۔ اوبیریہ مارگ پر مجرموں نے ریوالورکی نوک پر گاڑی کو اوور ٹیک کیا اور پھر سب کو گاڑی سے اتارا اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ تاجر نے فوری طور پرمقامی پولیس کو واقعہ سے آگاہ کیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کے کئی اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کردی ۔ مجرموں کی گرفتاری کے لئے ایک چھاپہ مار مہم شروع کی گئی ہے۔