نئی دہلی، 27 اکتوبر (یو این آئی) ریلائنس جیو ملک کے دور دراز علاقوں کو جوڑنے کے لیے ‘جیو اسپیس فائبر’ کے نام سے ایک نئی ٹیکنالوجی لایا ہے۔ ’جیو اسپیس فائبر‘ ایک سیٹلائٹ پر مبنی گیگا فائبر ٹیکنالوجی ہے، جو ان دور دراز علاقوں کو جوڑ دے گی جہاں فائبر کیبل کے ذریعے براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا مشکل ہے۔









