نئی دہلی: جیو نے 100 دنوں میں 101 شہروں میں حقیقی 5 جی لانچ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ تمل ناڈو کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر تھیرو ٹی منو تھنگراج نے کوئمبٹور، مدورائی، تروچیراپلی، سیلم، ہوسور اور ویلور کے شہروں میں جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک کا آغاز کیا۔
ان 6 شہروں کے ساتھ ہی جیو کے 5G نیٹ ورک سے جڑے شہروں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے ۔لانچ کے موقع پر بات کرتے ہوئے آئی ٹی کے وزیر منو تھنگراج نے کہا، “مجھے تمل ناڈو میں جیو کی ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے پر خوشی ہورہی ہے ۔ 5G خدمات تمل ناڈو کے لوگوں کے لیے سمندری تبدیلیاں اور فوائد لیکر آئیں گی۔ تمل ناڈو میں 5G خدمات کے آغاز سے اسٹارٹ اپس کو بڑا فروغ ملے گا۔ خاص طور پر وہ اسٹارٹ اپ جو انٹرنیٹ آف تھنگز، بلاک چین، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ اور ڈیٹا اینالیٹکس جیسی نئی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے ہیں۔ جیوکے ترجمان نے کہا، “ہم جیو ٹرو 5 جی سروس کو تامل ناڈو کے مزید چھ شہروں تک پھیلانے کے لیے پرجوش ہیں۔ جلد ہی جلو ٹرو 5 جی نیٹ ورک پورے تمل ناڈو میں دستیاب ہوگا۔ دسمبر 2023 تک، جیو کی ٹرو 5G خدمات تمل ناڈو کے ہر گاؤں اور ہر قصبے میں دستیاب ہوں گی۔جیو نے تمل ناڈو میں 5G نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس سے تمل ناڈو میں تقریباً 1 لاکھ لوگوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملا ہے ۔