سری نگر،3 دسمبر (یو این آئی) اسلامک سٹیٹ (آئی ایس) نامی جنگجو تنظیم نے سری نگر کے راجوری کدل میں بدھ کی شام ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے مذکورہ تنظیم کے خبر رساں اداے ’عماق‘ نے اس حملے کا ایک انتہائی مختصر ویڈیو ب جاری کیا ہے.
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے دوران ’اللہ اکبر‘ کانعرہ لگا رہا ہے بتادیں کہ سری نگر کے راجوری کدل میں بدھ کی شام ڈیوٹی پر تعینات ایک ٹریفک پولیس اہلکار پر پستول سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔
آئی ایس آئی ایس نے ماہ اکتوبر میں سری نگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی ہلاکت کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی۔