واشنگٹن، 3 ستمبر؛امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ہفتہ افغانستان کے کابل ایئر پورٹ پر بم دھماکے میں زخمی ہوئے امریکی فوجیوں سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔
وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرکے کہا ’’آج صدر جو بائیڈن اور خاتون اول والٹر ریڈ نے نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زخمیوں سے ملاقات کی۔
اس سے قبل امریکی فوج کے ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ ہفتہ کابل بم دھماکے میں زخمی ہوئے 15 فوجیوں کا میڈیکل سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ہوائی اڈہ کے باہر ہوئے بم دھماکہ میں امریکہ کے 13 فوجیوں کی موت بھی ہوگئی تھی۔