لندن، 29 جنوری ؛برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یوکرین-روس سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرنے کے لیے اگلے ہفتے یوروپ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم جانسن آئندہ ہفتے یوکرین کے بحران کے سفارتی حل کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور آنے والے دنوں میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے اور خطے کا دورہ کریں گے۔