عمان : اردن کے افسران نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 230 بنیاد پرست یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق بنیاد پرست یہودی پورم تہوار منا رہے تھے اور اس خوشی میں انہوں نے ایک دن قبل میلہ سجانے کا اعلان کیا تھا۔
اس تہوار کو یہودی رنگ برنگی لباس پہن کر مناتے ہیں۔تاہم اتوار کو اس تہوار کے دوران کچھ افراد کو نشے میں شراب کی ایک بوتل لیے مسجد کے ایک دروازے کے باہر دیکھا گیا۔اردن کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان ضعیف اللہ الفائض کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پولیس نے اردن کے محکمہ وقف کے افسران سے رابطہ کیے بغیر ہزاروں بنیاد پرستوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔
اردنی ترجمان نے اسرائیل کے اقدام کو ’سراسر خلاف ورزی‘ اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی قرار دیا۔