غازی آباد:غازی آباد کی ایک عدالت نے رنگداری وصولنے کے معاملے میں آج علی الصبح گرفتار کئے گئے
سینئر صحافی ونود ورما کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اس سے قبل، چھتیس گڑھ پولیس نے اتر پردیش پولس کی مدد سے مسٹر ورما کو ان کی غازی آباد (اترپردیش ) کے اندراپورم واقع رہائش گاہ
سے علی الصبح گرفتار کیا۔ پولیس نے مسٹر ورما کو سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا۔
غازی آباد کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مسٹر ورما کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج علی الصبح تقریبا تین بجے
چھتیس گڑھ پولیس نے غازی آباد پولیس کے ساتھ مل کر ویبھو کھنڈواقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ
سے دو لاکھ روپئے نقد رقم، سی ڈی اور دیگر سامان برآمد کئے ۔
مسٹر ورما ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے رکن بھی ہیں۔ فی الحال وہ چھتیس گڑھ کانگریس کے میڈیا سیل کے ساتھ منسلک ہیں۔
ان کے خلاف رنگداری وصولنے کا معاملہ درج ہے ۔
غور طلب ہے کہ مسٹر ورما نے بی بی سی، امر اجالہ کے ڈیجیٹل سیکشن اور دیگر کئی اداروں میں کام کر چکے ہیں۔
دوسری طرف، مسٹر ورما کی گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے صحافی تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے ۔