امریکہ کی زیرحراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں دفاع کرنے والے وکیل ایک تجربہ کار اٹارنی ہیں جو ماضی میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
وکیل بیری پولاک، وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی قانونی ٹیم کے رکن، 26 جون 2024 کو شمالی ماریانا جزائر کے سیپن میں واقع کامن ویلتھ آف ناردرن ماریانا آئی لینڈز میں یو ایس فیڈرل کورٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے خطاب کر رہے ہیں (یوچی یامازاکی / اے ایف پی)
امریکہ کی زیرحراست وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا امریکی عدالت میں دفاع کرنے والے وکیل ایک تجربہ کار اٹارنی ہیں جو ماضی میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
منشیات کی سمگلنگ اور دوسرے الزامات میں پیر کو نیویارک کے ایک کمرہ عدالت میں جب مادورو پیش ہوئے تو ان کے ہمراہ 61 سالہ بیری پولک تھے۔۔
اگلی سماعت 17 مارچ کو مقرر کی گئی ہے۔
جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے لا سکول سے فارغ التحصیل، پولاک ہیرس سینٹ لارنٹ اینڈ ویچسلر ایل ایل پی، نیو یارک کی ایک قانونی فرم اور نیشنل ایسوسی ایشن آف کریمنل ڈیفنس لائرز کے سابق صدر ہیں۔
این بی سی نیوز کے مطابق پولاک جغرافیائی سیاست اور قانون کے درمیان پیچیدہ مقدمات کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں۔
لا فرم ریسرچ گائیڈ چیمبرز یو ایس اے نے انہیں ایک ’مکمل اور گہری سوچ رکھنے والے وکیل کے طور پر بیان کیا ہے جو ’مقدمات میں جیتے، سانس لیتے اور سوتے ہیں اور جیوری کے سامنے ایک نہایت قدرتی انداز میں پیش ہوتے ہیں۔‘
2024 میں، پولاک نے امریکی محکمہ انصاف کے ساتھ ایک درخواست کے معاہدے پر بات چیت کرنے کے بعد اسانج کی ایک برطانوی جیل سے رہائی حاصل کی جس کے مطابق آسٹریلوی صحافی قومی دفاعی مواد کو غیر قانونی طور پر ظاہر کر کے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تھا۔
UsCourtAssange.jpg
وکی لیکس ے بانی جولین اسانج نے 26 جون 2024 کو شمالی ماریانا جزائر کے سیپن میں اپنے وکیل بیری پولاک (داٗین طرف) کے ساتھ شمالی ماریانا جزائر کی دولت مشترکہ میں امریکی فیڈرل کورٹ ہاؤس کے باہر (اے ایف پی)
ایک اور ہائی پروفائل کیس میں، پولاک نے امریکی انرجی کمپنی اینرون کے ایک سابق اکاؤنٹنٹ کو بری کروایا جو کمپنی کے خاتمے سے پیدا ہونے والے مجرمانہ دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا۔
ایک اور نمایاں کیس میں نیویارک کا ایک شخص شامل تھا جسے اپنے والدین کے قتل کے جرم میں غلط طور پر سزا سنائی گئی تھی جب وہ نوعمر تھا اور اس نے 17 سال جیل میں گزارے۔
پولاک الزامات کوغلط ثابت کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اپنے کلائنٹ کی آزادی حاصل کی۔