وکی ليکس کے بانی جوليان اسانج کی امريکا حوالگی کے سلسلے ميں جاری مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ لندن کی ايک عدالت کی جج نے بتايا کہ لاک ڈاؤن کے باعث عدالتی کارروائی آئندہ ماہ ممکن نہيں ہو سکے گی۔
دريں اثناء اسانج کے وکلاء نے کہا ہے کہ سخت پابنديوں کے نتيجے ميں وہ اسانج سے رابطہ نہيں کر پا رہے۔ آئندہ سماعت کے ليے تاريخ کا فيصلہ چار مئی کو کيا جائے گا۔ اسانج پر امريکی خفيہ راز افشا کرنے اور سلامتی کو خطرے ميں ڈالنے کے الزامات ہيں۔