جونپور: 18 جون(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے بدلا پور علاقے میں پولیس نے ایک پرائیویٹ اسکول کے احاطے میں چھاپہ مار کر وہاں رکھی گئی 700 پیٹی دیسی شراب برآمد کی ہے۔
برآمد شراب کی قیمت تقریبا ایک لاکھ روپئے سے زیاد ہ کی ہے۔
پولیس نے منگل کو بتایا کہ بڑیری گاؤں میں واقع آر سی ایم پبلک اسکول میں بنے پترے کے کمرے میں صبح مقامی افراد نے بھاری مقدار میں شراب کی پیٹیاں دیکھ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔