امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق پرنس جارج کاؤنٹی پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے رپورٹرز کو بتایا کہ 28 سالہ کیون ڈیوس نامی نوجوان ریسٹورنٹ میں داخل ہوا جسے اپنے چکن برگر کے لیے ساس لینا تھا، جس کے بعد اس نے آرڈر کے لیے لگی لائن توڑ کر آگے جانے کی کوشش کی اور یہ سلسلہ 15 منٹ تک جاری رہا۔









