نئی دہلی ، 20 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو دہلانے دینے والے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے کے چار قصورواروں کو پھانسی دیے جانے پر جمعہ کو کہا کہ نربھیا کے ساتھ انصاف ہو گیا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا’’ انصاف ہوا ہے ۔
خواتین کی عزت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بہت اہم ہے ۔ خواتین نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہمیں مل کر ایک ایسے ملک کی تعمیر کرنی ہے جہاں خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ دی جائے، جہاں مساوات اور مواقع پر زور ہو‘‘ ۔ واضح ر ہے کہ 16 دسمبر 2012 میں جنوبی دہلی کے وسنت کنج علاقے میں چلتی بس میں 23 سالہ پیرا میڈیکل طالبہ کے ساتھ چھ لوگوں نے ظلم وستم کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اجتماعی عصمت دری کی تھی ۔ شدید زخمی طالبہ کو سڑک کنارے پھینک دیا گیا تھا ۔
Justice has prevailed.
It is of utmost importance to ensure dignity and safety of women.
Our Nari Shakti has excelled in every field. Together, we have to build a nation where the focus is on women empowerment, where there is emphasis on equality and opportunity.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 20, 2020