حیدرآباد _ جنوری تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس ہیماکوہلی نے آج حلف لے لیا ۔راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ میں پُراثر تقریب میں گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے ان کو حلف دلایا۔جسٹس کوہلی، جسٹس آرایس چوہان کی جانشین بن گئی ہیں جن کا تبادلہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ کیاگیا۔
اس طرح جسٹس کوہلی تلگو ریاست کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئی ہیں۔ تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو،اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی،صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی، ہائی کورٹ کے ججس اور عہدیداروں نے شرکت کی۔