نئی دہلی 11 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق جنرل سکریٹری جیوتیرادتیہ سندھیا نے آج بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی انہوں نےکانگریس کی بنیادی رکنیت سے کل استعفیٰ دے دیا تھا۔
مسٹر سندھیا نے بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ۔ بی جے پی صدر جے پی نڈا ، وزیر داخلہ امیت شاہ ، پٹرولیم کے وزیر دھرمیندر پردھان ، پارٹی کے نائب صدر اور متعدد سینئر رہنماوں کی موجود گی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔
مسٹر سندھیا گذشتہ 18 برسوں سے کانگریس سے وابستہ تھے۔ وہ مرکزی وزیر بھی رہے۔ حالیہ دنوں میں وہ پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔