افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع وزارت عوامی فلاح وبہبود کی عمارت کے احاطے میں ہوئے ایک بم دھماکے، پولیس اور دہشت گردوں کے مابین تصادم میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ژنہوا کی خبروں کے مطابق سیکورٹی فورسز کے تقریباً آٹھ گھنٹوں پر جاری محاصرے میں 29 افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے میڈیا کی رپورٹوں کے حوالے سے کہا کہ عمارت میں تلاشی مہم جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
دہشت گردوں نے دوپہر تین بج کر 20 منٹ پر عوامی فلاح و بہبود کی وزارت اور معذوروں اور شہیدوں کے اہل خانہ کی قومی اتھارٹی کی عمارت کے نزدیک ایک کار بم حملہ کیا ۔ اس کے بعد فائرنگ کی اور عمارت کے اندر گھس کر 357 لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔