امریکا نے اعتراف کر لیا کہ 29 اگست کو کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 10 معصوم شہری مارے گئے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں امدادی کارکن اور اسکے خاندان کے 9 افراد مارے گئے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی تفتیش کے بعد صحافیوں کو بریفنگ میں جنرل کینتھ مکینزی نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ ایک غلطی تھی، جس پر معذرت خواہ ہوں۔
امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin نے بھی معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مارے جانے والے 10 افراد کا داعش خراسان سے تعلق نہیں تھا۔ اس سنگین غلطی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔