لکھنؤ: چوک واقع کالی چرن پی جی کالج میں بی اے اور بی کام نصاب میں داخلہ کیلئے پہلی میرٹ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس فہرست کی بنیاد پر سنیچر سے داخلہ کا عمل شروع ہوجائے گا۔ کالی چرن میں تعلیمی میقات 25-2024 میں داخلہ کے عمل کے تحت گریجویشن و پوسٹ گریجویشن سطح کے نصابات کے لئے درخواست دینے کا عمل جاری ہے۔
امیدوار کالج کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ درخواست کر رہے ہیں۔ اس کے مد نظر جمعہ کو بی اے اور بی کام کی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امیدوار کالج کی ویب سائٹ پر میرٹ لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
پرنسپل پروفیسر چندر موہن اپادھیائے نے بتایا کہ بی اے کی پہلی میرٹ لسٹ میں157 اور بی کام میں 96 امیدواروں کے نام جاری کئے گئے ہیں یہ امیدوار 25 سے30 مئی تک آ کر اپنا داخلہ یقینی کر سکتے ہیں۔
پرنسپل کا کہنا ہےکہ داخلہ کیلئے صبح 10 بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج میں بی اے کی800، بی کام 360، بی ایس سی240، بی جے ایم سی، بی ایل آئی اے سی اور بی بی اے کی60-60 سیٹیں ہیں۔
داخلہ کیلئے یہ دستاویز لانا لازمی
کالی چرن میں داخلہ کے وقت رجسٹریشن سلپ و فیس اور درخواست فارم کی ایک کاپی لے جانا ہوگا۔ اصل کیریکٹر سرٹیفکیٹ، مائیگریشن ، آدھار کارڈ، انکم سرٹیفکیٹ اور ہائی اسکول و انٹر کی مارکشیٹ بھی لے جانا لازمی کیا گیا ہے۔