نئی دہلی ،15جولائی (یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرکلراج مشر کو ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقررکیاگیاہے ۔
راشٹرپتی بھون کے پیر کےروز جاری ایک اعلان کے مطابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آچاریہ دیوورت کو ہماچل پردیش سے منتقل کرکے گجرات کا گورنرمقرر کیاہے اور مسٹر کلراج مشر کو انکی جگہ ہماچل پردیش کا گوررنر مقررکیاہے ۔
آچاریہ دیوورت اور مسٹر مشر دونوں کی ہی تقرری انکے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے نافذالعمل ہوگی ۔