واشنگٹن: ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور نائب امریکی صدر کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں ایک ہفتے میں 20 کروڑ ڈالر اکٹھے کر لیے گئے۔ کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی ڈپٹی منیجر نے بیان کیا کہ انتخابی مہم کے ایک ہفتے میں کملا ہیرس نے 20 کروڑ ڈالر اکٹھے کر لیے ہیں جن میں سے 66 فیصد نئے عطیہ دہندگان کی جانب سے ملے ہیں۔ ہم نے 170،000 نئے رضاکاروں کو سائن اپ کیا ہے۔









