سری گنگا نگر، 12 نومبر (یو این آئی) پدم شری ایوارڈ سے نوازی گئی فلم اداکارہ کنگنا رناوت کے ملک کی آزادی کے حوالے سے دیے گئے متنازعہ بیان پر مہیلا کانگریس نے حال ہی میں چورو کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے آج چورو میں کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ مہیلا کانگریس کی ضلع صدر نرملا سنگھل نے اداکارہ کنگنا کے خلاف کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
ریاستی صدر ریحانہ ریاض نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہندوستان ہزاروں لوگوں کی قربانیوں کے بعد 15 اگست 1947 کو آزاد ہوا۔