ممبئی، 4 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے جمعہ کے روز کہا کہ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو نہ صرف ممبئی بلکہ پورے مہاراشٹر میں رہنے کا حق نہیں ہے۔
مسٹر دیش مکھ نے ممبئی پولیس کے بارے میں کنگنا کی ٹوئیٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ، “ممبئی پولیس کا اسکاٹ لینڈ یارڈ سے موازنہ کیا جاتا ہے۔” کچھ لوگ ممبئی پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف ایک آئی پی ایس آفیسر عدالت گئے ہیں۔ ان کے (کنگنا رناوت کے) ممبئی پولیس سے موازنہ کرنے کے بعد ، انہیں ممبئی یا مہاراشٹر میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔