ممبئی: ایک پرانی کہاوت ہے کہ ’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘ یہ کہاوت بالی وڈ کی متنازعہ اور منہ پھٹ اداکارہ کنگنا رناوت پر پوری اترتی ہے۔
شاید اپنی فلاپ ترین فلم ’پنگا‘ کا بدلہ لینے کے لیے وہ حقیقی زندگی میں بھی خود کو’گینگسٹر‘ سمجھتے ہوئے سوشل میڈیا پر’ پنگا‘ لیتی رہتی ہیں، لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ہر بار’ ناک آؤٹ ‘ ہوجاتی ہیں۔
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بالی وڈ کی اداکارہ اسرائیل کی حمایت میں بیان بازی کر کے ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کنگنا کی انہی’ حرکتوں‘ کی وجہ سے رواں ماہ ہی ٹوئٹرنے بالی وڈ کی اس ڈاکورانی کا اکاؤنٹ مستقل طورپربند کردیا ہے۔