ممبئی، ۳۱ مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت سلو ر اسکرین پر بے پناہ حسن کی ملکہ مدھو بالا کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔کنگنا رانوت نے اپنے ڈریم رول کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے زمانے کی مشہور ایکٹریس مدھو بالا اور ایکٹر دلیپ کمار کی لو اسٹوری پر فلم بنانا چاہتی ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مدھو بالا کا کردار ادا کریں اور دلیپ کمار کا رول عامر خان ادا کریں۔









