ممبئی ، 3 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رنوت ان دنوں ممبئی مس کررہی ہیں کنگنا رناوت ان دنوں ممبئی سے دور ہیں اور وہ اپنی پرانی یادیں تازہ کررہی ہیں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر صبح ممبئی میں گھڑسواری کرنے کی یاد آتی ہے۔
کنگنا نے مداحوں کے لئے اپنی گھڑسواری کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے ’’مجھے ممبئی کے بارے میں جس ایک چیز کی سب سے زیادہ یاد آرہی ہے وہ ہے ریس کورس میں ہر دوسری صبح گھڑ سواری کرنا۔
میں کبھی بھی کھیل شخصیت نہیں رہی، لیکن مجھے اپنے گھوڑوں کے ساتھ زیادہ اچھا لگتا ہے۔
ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ رہنا زندہ دلی کا احساس دلاتا ہے۔
ہیش ٹیگ من ڈیموٹیویشن‘‘۔
کنگنا ان دنوں اپنے آبائی شہر ہماچل پردیش میں ہیں۔
وہ وہاں لاک ڈاؤن کے وقت سے ہیں اور اپنے کنبہ کے ساتھ زیادہ بہتر وقت گزار رہی ہیں۔