حکام کے مطابق راؤ دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ سے یہاں پہنچی تھی اور اس کا اکثر بین الاقوامی سفر ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں تھا۔ حکام نے بتایا کہ وہ مبینہ طور پر اپنے کپڑوں میں چھپایا ہوا سونا لائی تھی۔
ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے بنگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنڑ اداکارہ رانیا راؤ سے 14.8 کلو سونا ضبط کیا اور اسے گرفتار کرلیا۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ پیر کی شب گرفتاری کے بعد اداکارہ کو اقتصادی جرائم کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔ حکام کے مطابق راؤ دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ سے یہاں پہنچی تھی اور اس کا اکثر بین الاقوامی سفر ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں تھا۔ حکام نے بتایا کہ وہ مبینہ طور پر اپنے کپڑوں میں چھپایا ہوا سونا لائی تھی۔